17 جولائی 2010 - 19:30

جی 15 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس تہران میں شروع ہوگیا ہے۔

اس اجلاس میں سربراہی اجلاس کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی ایرانی وزارت خارجہ کے ترحمان کے مطابق اس اجلاس میں 60 ممالک کے نمائندے شریک ہیں ۔

گروپ 15، 1989 میں باہمی صلاح و مشورے کی غرض سے تشکیل پایا اور پھر اس میں 4 اور ممالک شامل ہوگئے جس کے بعد اس کے اعضاء کی تعداد 19 ہوگئی لیکن اب بھی اسےجی15 کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ایشیاء سے ہندوستان ، اسلامی جمہوریہ ایران ، انڈونیشیاء، ملائشیا، سری لنکا، اور افریقہ سے الجزائر، کینیا،مصر، نائجیریا، زیمبابوے، سنیگال، لاطینی امریکہ سے ونزوئلا، مکسیکو، کلمبیا، پرواور جمائیکا گروپ 15 میں شامل ہیں۔ ایران اپنی ممتاز پوزيشن کی وجہ سے گروپ 15 میں اہم نقش ایفا کرسکتا ہے۔گروپ 15 ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا ذیلی گروپ ہے۔

.................

/152